رابرٹ سکاٹ کے آخری الفاظ

رابرٹ سکاٹ کے آخری الفاظ

10 min read
Furqan Qureshi

تاریخ کے قدیم صفحوں میں کچھ واقعات ایسے لکھے ہوئے ہیں ...
کہ جو اتنے عجیب اور حیران کن ہیں کہ انہیں ہم لوگ بہت آسانی کے ساتھ ...
محض ایک افسانہ یا صرف ایک داستان قرار دے دیتے ہیں ۔
مثال کے طور پر کوئی ایک صدی پہلے کی بات ہے ...
کہ رابرٹ سکاٹ نام کا ایک ایکسپلورر ... اپنی ٹیم کو اپنے ساتھ لے کر قطب جنوبی یعنی ساؤتھ پول کی ... تلاش میں نکلا ۔
دیکھیں میں یہاں مشکل قسم کے الفاظ استعمال کرنا نہیں چاہتا ۔ قطب ، جنوبی ... لہٰذا چلیں ان سادہ ترین الفاظ میں بات کرتے ہیں کہ جن میں یہ واقعہ as it is پیش آیا ہے ۔
ساؤتھ پول ... ہماری دنیا کے نیچے موجود ایک جما ہوا عظیم الشان برأعظم ... کہ جسے اگر ہماری زمین کا آخری کنارہ کہیں ... تو شاید غلط نہیں ہو گا ۔
ہزاروں میٹر موٹی برف کی تہیں کہ جنہیں ice-sheets کہتے ہیں ۔
اور جن میں سب سے مشہور یا پھر شاید سب سے بدنام شیٹ ... ross ice-shelf ہے ۔
رابرٹ کی ٹیم ross شیلف کی تلاش میں گئی لیکن وہاں ان میں سے ... کوئی بھی نہیں بچا سوائے ... اس کی ایک ڈائری کے ۔
صرف ایک ڈائری کہ جو بعد میں کئی مہینوں کی تلاش کے بعد ... اچانک حادثاتی طور پر مل گئی تھی ۔
اور میں آپ کو اس ڈائری میں سے رابرٹ کی آخری اینٹری پڑھ کر سناتا ہوں ۔
مارچ 23، سنہ 1912ء
ہم اپنے برفانی کتوں اور ان سے کھینچی جانے والی گاڑیوں ... جنہیں سلیجز کہتے ہیں ، کو لے کر یہاں آئے اور ہم جانتے ہیں ...
کہ ہم نے ایک بہت بڑا خطرہ مول لے لیا تھا ۔ میں اکیلا زندہ بچا ہوں جبکہ میرے باقی سب ساتھیوں کی ... موت ہو چکی ہے ۔
اور شاید میری موت بھی اب کچھ زیادہ دور نہیں رہی ۔
اگر ہم بچ جاتے تو ہمارے پاس سنانے کے لیے ناقابل یقین واقعات ہوتے ۔
میں جانتا ہوں کہ یہ افسوس کی بات ہے مگر اب ...
مجھ میں مزید لکھنے کی کوئی طاقت نہیں بچی ۔
’’آر ۔ سکاٹ‘‘
رابرٹ سکاٹ کے یہ آخری الفاظ ... اس کی ڈائری کا یہ آخری صفحہ پڑھ کر ... آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ جیسے کسی فلم کا کوئی منظر چل رہا ہو ؟
لیکن یہ سب سچ ہے ... جس جگہ رابرٹ اور اس کی ٹیم کی موت ہوئی تھی آج ...
آئس شیلف کی اس جگہ پر آج آپ کو پتھروں کی ایک چھوٹی سی ڈھیری ... اور اس پر ایستادہ ایک چھوٹی سی صلیب بھی کھڑی نظر آئے گی ۔
رابرٹ سکاٹ کے اس سفر میں ان لوگوں کے ساتھ کیا کیا ناقابل یقین واقعات پیش آئے ؟ یہ تو اب شاید ہم کبھی بھی نہ جان سکیں لیکن ...
اگر میں آپ کو اس دنیا میں موجود ایک اور ایسی جگہ کا بتاؤں ...
کہ جہاں مردہ ، تلی ہوئی مچھلیاں زندہ ہو جاتی ہیں تو ؟
جہاں وہ مچھلی زندہ ہونے پر ... پانی میں سرنگ کی طرح کا ایک راستہ بنانے لگ جاتی ہے تو ؟
جس سرنگ کو کراس کر لینے کے بعد ... جب ایک بہت معزز شخصیت دوسری جانب جا کر نکلتی ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ اس جگہ پر آپ ...
اس دنیا میں آپ ، صبر نہیں کر پائیں گے ۔
اور پھر وہ شخصیت وہاں واقعی ایسے ایسے واقعات ہوتے دیکھتی ہیں کہ جنہیں اگر وہیں پر ... ہوتے ساتھ ہی ایکسپلین نہ کر دیا جاتا ...
تو شاید وہ واقعات کبھی بھی ہماری سمجھ میں واقعی نہ آتے ۔
لیکن سب سے اہم بات کہ اس جگہ کے بارے میں ... کسی گمشدہ ڈائری میں نہیں بلکہ ایک ایسی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ جس پر اس ... وقت پونے دو ارب سے زیادہ مسلمان یقین رکھتے ہیں ۔
القرآن ۔
اور جس واقعے کا ابھی میں نے آپ کو بتایا یہ واقعہ الکہف میں حضرت موسیٰؑ ... اور حضرت خضر علیہ السلام کی ملاقات کے بارے میں ہے کہ جہاں وہ واقعہ آیت نمبر 60 سے لے کر ... آیت نمبر 82 تک چلتا ہے ۔
کیسی حیرت انگیز جگہ تھی وہ ؟ یا پھر اس سے بھی اہم ایک سوال کہ آخر وہ تھی کونسی جگہ ؟
وہ کیسی سرنگ تھی کہ جس میں مردہ مچھلی زندہ ہو کر داخل ہو گئی اور وہ سرنگ ایک کیسا راستہ بن گئی کہ جس میں سے پھر ...
موسیٰؑ داخل ہو کر ایک ایسی زمین میں پہنچ گئے کہ جہاں ہونے والے واقعات کو ہمارا دماغ ...
پراسیس کر سکتا ہی نہیں تھا ؟