
اژدھا
کوئی دو ماہ پہلے کی بات ہے ...
جب انڈونیشیاء کے جنگلوں میں شدید بارشیں ہو رہی تھیں ۔کہ ماکسار نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں دہلا کر رکھ دینے والا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ۔ایک عورت اپنی جھونپڑی سے نکلی ... اور کچی پگڈنڈی پر چلتی اپنے بچے کی خاطر دوائی لانے کے لیے ...
گاؤں کی طرف چل پڑی ۔لیکن جب کافی دیر تک وہ واپس نہیں آئی تو اس کا شوہر بھی اسے ڈھونڈنے نکل پڑا اور راستے میں کیا دیکھتا ہے ...کہ پگڈنڈی پر ایک طرف ...
اس کی بیوی کی جوتیاں پڑی دکھائی دے رہی ہیں اور تھوڑا ہی آگے جا کر ...ایک خوفناک حد تک بڑا اژدھا ، پھولے ہوئے پیٹ کے ساتھ بے سدھ پڑا ہے ۔شاید ایسے موقع پر یہ سمجھنے میں زیادہ دیر نہ لگتی کہ یہاں کیا اندوہ ناک واقعہ ہوا ہے ۔لیکن اس آدمی نے
NDTV
نیوز کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کئی منٹس تک ...
وہ وہیں بے جان سا کھڑا رہا کیوں کہ اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اژدھے نے ...
اس کی بیوی کو کھا لیا ہے ۔اُس مہینے ، انڈونیشیاء میں ہونے والا یہ دوسرا ایسا واقعہ تھا اور یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اژدھے گھنے جنگلوں سے نکل کر انسانوں پر حملے ...
کیوں کر رہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ جنگل میں شکار کی کمی ہو تو جانور ایسا کرتا ہے لیکن اس کیس میں یہ وجہ نہیں ہو سکتی ۔کیوں کہ برسات سے پہلے حکومت نے بورنیو کے سارے جنگلوں میں ٹائیگر کی گنتی کے لیے سروے کیے تھے اور انہیں پتہ تھا کہ جنگل میں شکار آج بھی ... بڑی تعداد میں موجود ہے ۔بہرحال ...
اس عورت کے شوہر نے جو منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا ، اس کی ہولناکی کو تو شاید ہم ... کبھی بھی امیجن نہ کر سکیں لیکن انسان کی دنیا اور جنگل کی دنیا کا ملاپ بھی ... ایک عجیب کہانی لکھ کر جاتا ہے ۔کبھی موقع ملا تو میں آپ کو ان کتابوں سے کچھ اقتسابات سناؤں گا کہ جو انگریزوں نے ...
اس زمانے میں لکھی تھیں کہ جب وہ تقسیم سے پہلے ہندوستان میں رہا کرتے تھے ۔پہاڑی گاؤں میں ہونے والے بڑے بڑے عجیب واقعات لکھے انہوں نے ۔مثلاً مجھے یاد ہے ایک انگریز میم کا واقعہ کہ جو چہل قدمی کے لیے گاؤں کی طرف گئی ۔اور وہاں سے لالی نام کی ایک دس گیارہ سالہ بچی کے ساتھ گھومتی گھومتی بے خبری کے عالم میں ...
گھنے جنگل کی طرف نکل گئی اور کیا دیکھتی ہے کہ جہاں برساتی ندی پر بیٹھی وہ دونوں اپنے ہاتھ پاؤں دھو رہی ہیں وہیں ...
قریب سے کسی کے پانی پینے کی آواز آ رہی ہے اور جب میم صاحبہ نے سر اٹھا کر دیکھا تو سامنے ... ایک شیر بیٹھا پانی پینا چھوڑے ، ٹھیک انہی کی طرف دیکھ رہا ہے ۔اور اس کے بعد وہ دونوں وہاں سے کیسے بھاگیں ، وہ بڑی ہی دلچسپ ...
اور حیرت انگیز داستان ہے ۔جانتا ہوں کہ یہ پوسٹ معمول کی پوسٹس سے بالکل ہٹ کر تھی لیکن ...پتہ نہیں کیوں دل کیا کہ آپ کے ساتھ انڈونیشیاء والا یہ واقعہ شیئر کروں ۔امیجن کریں اس
horror
کو ... کہ جو اس آدمی نے اژدھے کو دیکھتے وقت ... محسوس کیا ہو گا ۔