محمد إبن سلیمان المغربیؒ

محمد إبن سلیمان المغربیؒ

8 min read
Furqan Qureshi

رات کے اس پہر کی خاموشی اور آگ کے الاؤ کے گرد بیٹھے ۔۔۔

تاریخ سے آپ کو عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات سنانا ... مجھے بہت زیادہ پسند ہے ۔قدیم زمانے میں جب محدثین کوئی حدیث لکھا کرتے ...

تو اکثر ایسا ہوتا کہ بات کو سادہ رکھنے ، تعلیم کو پہنچانے ...

اور آگے پیچھے کی پوری بات بیان کرنے کے بجائے وہ صرف اس حدیث کا مرکزی پوائنٹ روایت کر لیتے ...کہ فلاں حدیث سے ہمیں فلاں سبق اور تعلیم ملتے ہیں ، وغیرہ وغیرہ ۔یا یوں کہہ لیں کہ بجائے ہر بات کی ایڈیشنل انفارمیشن دینے کے ...

وہ صرف کام کی بات روایت کرتے ۔مثلاً اکثر آپ نے ایک بڑی مشہور حدیث سنی ہو گی کہ انبیاء کی صرف ... آنکھیں سوتی ہیں جبکہ ان کا دل ... ہمیشہ جاگ رہا ہوتا ہے ۔لیکن گیارہویں صدی عیسوی میں ایک ایسے انسان گزرے ہیں ...

کہ جنہیں علم سے بے حد محبت تھی ... اور انہیں شوق تھا کہ ہر بات کی گہرائی میں جاؤں ۔میں ان کے جذبات سمجھ سکتا ہوں کیوں کہ کچھ ایسی ہی عادت ... میری بھی ہے ۔ان کا نام تھا محمد إبن سلیمان المغربیؒ اور انہوں نے یہ کیا کہ محدثین نے جتنی بھی ایڈیشنل انفارمیشن چھوڑ دی تھی ، اسے زوائد ...یعنی

literally

ایڈیشنل انفارمیشن کا ہی نام دیا ...

ان تمام زوائد کو ایک جگہ جمع کیا اور ایک بہت عظیم کتاب لکھی ’’جمع الفوائد من جامع الأصول و مجمع الزوائد‘‘ ۔اور اس کتاب کی جلد نمبر 6 میں پھر انہوں نے اس حدیث کی پوری ... ایڈیشنل انفارمیشن لکھی ہے کہ اس رات ... درأصل ہوا کیا تھا ۔حضرت عبداللہ إبن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ایک رات عشاء کی نماز کے بعد ...

نبیؐ نے مجھے اپنے ساتھ لیا ... اور ہم بطحا کی طرف چلے گئے ۔بطحا ، یعنی شہر سے باہر پتھریلی زمین والا حصہ ۔اور میرے ارد گرد ایک دائرہ کھینچا اور مجھے کہا کہ إبن مسعود ! ...اس دائرے سے باہر مت نکلنا ورنہ قیامت تک دوبارہ ...

تم مجھے کبھی نہیں ملو گے ۔إبن مسعود ! تمہارے پاس کچھ مرد آئیں گے اور تمہیں یوں لگے گا کہ جیسے وہ تم سے باتیں کر رہے ہیں لیکن تم ...

تم ان سے کوئی بھی بات مت کرنا ۔إبن مسعودؓ کہتے ہیں کہ اس کے بعد نبی کریمؐ وہاں سے چلے گئے لیکن میں اس دائرے میں اپنی جگہ پر بیٹھا رہا ۔اور تھوڑی ہی دیر بعد کیا دیکھتا ہوں کہ دائرے کے قریب سے کچھ عجیب و غریب مرد گزرنے لگے ہیں ، گویا وہ زط قبیلے کے مرد ہوں ۔مجھے ان کے جسم اور بال تو دکھائی دے رہے تھے لیکن ان کی جلد اس قدر کالی تھی کہ ان کے چہرے پر مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔مجھے دیکھ کر وہ میرے قریب آنے لگے لیکن نبی پاکؐ کے بنائے ہوئے دائرے کے اندر وہ لوگ داخل ...

نہیں ہو سکے ۔یہاں پر آپ کو ایک زوائد میں بھی دے دیتا ہوں کہ زط ... بیسکلی قدیم سوڈان کے لوگ ہوا کرتے تھے ، لمبے تڑنگے ، چوڑے چکلے اور مضبوط جسامت والے ۔ بلکہ پاکستان اور انڈیا میں جاٹ کا لفظ اسی عربی لفظ زط سے نکلا ہے ۔إبن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں پوری رات اسی طرح خوفزدہ ہو کر دائرے کے اندر ہی بیٹھا رہا اور رات کے آخری پہر ... نبی کریمؐ واپس آئے ، آپؐ دائرے میں داخل ہوئے اور وہاں آ کر سو گئے ۔اور تب ...

کچھ دیر بعد میں نے چند اور مردوں کو بھی اپنی طرف آتے دیکھا ۔لیکن اس مرتبہ خدا کی قسم ان کے حُسن کی کیفیت ایسی تھی کہ اسے میں بیان تک نہیں کر سکتا ، وہ لوگ دائرے کے باہر بیٹھے ...

اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کرنے لگے ۔ایک نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی ایسا انسان نہیں دیکھا کہ جسے وہ کچھ ملا ہو کہ جو اس نبی کو دیا گیا ہے ۔اور تب اس نے کہا کہ جو آپ نے پہلے سے سن رکھا ہے کہ انبیاء کی آنکھیں سوتی لیکن ان کا دل ... جاگتا ہے ۔اور پھر زوائد دوبارہ شروع ہوتی ہے جہاں وہی شخص دوبارہ بولا کہ میرے لیے ان نبی کی کوئی مثال دو ۔اور اس سوال پر دوسرے شخص نے کہا کہ جیسے کوئی بڑا سردار ایک محل تیار کرے ...

پھر وہ ایک دعوت عام کرے ۔جو اس دعوت کو قبول کر لے اسے کھانا اور مشروب ملے لیکن جو اس دعوت کو ٹھکرا دے ...

بادشاہ اس کے ساتھ ناراض ہو کر اس پر غضب ناک ہو ۔اور پھر وہ لوگ ، إبن مسعودؓ کہتے ہیں کہ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے ۔کچھ ہی دیر بعد آپؐ بھی بیدار ہو گئے اور عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے گھبرا کر انہیں پورا واقعہ سنایا ۔تو آپ نے پوچھا کہ إبن مسعود کیا تم ان کی بات کو سمجھے ؟وہ اللہ رب العزت کی عظیم دعوت کی بات کر رہے تھے کہ وہ ایک عظیم سردار ہے ۔ جس نے اس کی دعوت کو قبول کر لیا ، وہ اس کی خوبصورت جنتوں میں داخل ہو گا اور جس نے اسے ردّ کر دیا ...وہ اس کے غضب کا شکار ہو گا ۔اور یوں ...

زوائد کا یہ واقعہ مکمّل ہوتا ہے