ابو عثمان سعید بن عباس الرازی

ابو عثمان سعید بن عباس الرازی

5 min read
Furqan Qureshi

آج سے کئی صدیوں پہلے کی بات ہے ۔۔۔
کہ مسلم سپین کے ایک چھوٹے ۔۔۔ مگر خوبصورت سے گاؤں میں ایک مسلمان جج رہا کرتے تھے ، ابو عثمان سعید بن عباس الرازی ۔
ایک نیک اور پڑھی لکھی شخصیت کہ جو قاضی کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد ۔۔۔ اسلامی تاریخ کے عجیب و غریب واقعات کے حوالے سے لکھا کرتے تھے ۔
بائی دا ویز ، میں نے آپ کو ایک مرتبہ بتایا تھا ناں کہ عربی زبان میں عجیب کا مطلب ہوتا ہے ۔۔۔ حیرت انگیز ۔
ابو عثمان نے ایک کتاب لکھی تھی ’’الإلھام و الوسوسہ‘‘ ۔۔۔ اور اس کتاب میں انہوں نے ایک عجیب واقعہ لکھا ہے ۔
کہتے ہیں کہ امام مالک إبن أنسؒ کے پاس یمن سے کچھ لوگ آئے ۔۔۔ اور ایک عجیب مقدمہ ان کے سامنے رکھا ۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں ایک لڑکی ہے کہ جس کے کمرے میں ہر روز ۔۔۔ نکاح کا ایک پیغام ۔۔۔ اس کے پلنگ پر ایک قدیم صفحے کی صورت میں لکھا ہوا ملتا ہے ۔
ہم نے اس لڑکی کے گھر کی ہر طرح سے رکھوالی کر کہ دیکھ لیا لیکن اب ۔۔۔ ہمیں یقین ہو چکا ہے کہ وہ رقعہ ۔۔۔ جنات میں سے کسی جن کی طرف سے موصول ہوتا ہے ۔
تو کیا آپ اس معاملے میں ہماری کوئی رہنمائی کر سکتے ہیں ؟
پھر اسی سے ملتا جلتا ایک اور واقعہ ۔۔۔ ابو عثمان کے زمانے سے بھی بہت پہلے کے ایک بڑے عراقی سکالر إبن أبی دنیا نے اپنی کتاب ۔۔۔ الھواتف میں لکھا ہے ۔
الھواتف کا مطلب ہوتا ہے وہ آوازیں ۔۔۔ کہ جن کے دینے والا دکھائی نہ دے رہا ہو اور یہ وہی إبن أبی دنیا ہیں جن کی میں نے آپ کو ۔۔۔ وہ والی روایت سنائی تھی کہ مغرب کی طرف ۔۔۔ ایک زمین ہے کہ جس میں رہنے والی مخلوق کو ۔۔۔ آدم کی تخلیق کا بھی نہیں پتہ ۔
اس کتاب الھواتف میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ۔۔۔ بس تھوڑے سے مختلف الفاظ کے ساتھ درج ہے ۔
کہ کیسے جنات میں سے ایک جن نے ، انسان عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا ۔
یہ واقعات اتنے بڑھ گئے کہ اُس وقت کے مسلمان علماء کو جنات ۔۔۔ اور انسانوں کے نکاح کے متعلق باقاعدہ ایک گائیڈ لائن ایشو کرنی پڑ گئی کہ جو آج بھی ۔۔۔ قدیم کتابوں میں لکھی ہوئی مل جاتی ہے ۔
مثلاً میں آپ کو دسویں صدی کی ایک کتاب ’’شرح الوجیز‘‘ میں سے یہ گائیڈ لائن پڑھ کر سنا دیتا ہوں جس میں کچھ خدشات ریز کیے گئے ہیں کہ اگر آپ نے ایسا کوئی نکاح کر لیا ۔۔۔ تو آپ کو کیا کیا مشکلات دیکھنی پڑیں گی ۔
میں آپ کو صرف چند ایک نکات ہی بتا رہا ہوں مثلاً ۔۔۔
کیا آپ جن شوہر یا جنایہ بیوی ۔۔۔ کی خوراک کے لیے ہڈیوں وغیرہ کا بندوبست کر سکو گے ؟
مثلا یہ کہ ۔۔۔ اس کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ کبھی اپنی شکل تبدیل نہیں کریں گے ؟
کیوں کہ اگر وہ آپ کے سامنے کبھی اپنی حقیقی شکل میں آ گئے ، تو سوائے نفرت اور خوف کے ۔۔۔ شاید ہی کوئی اور نتیجہ نکلے ۔
ان واقعات اور گائیڈ لائنز کی یاد مجھے اس لیے آ گئی کیوں کہ آج کل دی ٹائم ٹریول سیریز میں ۔۔۔
ہم حضرت سلیمانؑ کے دور میں سفر کر رہے ہیں کہ جس میں ایگزیکٹلی ایسی ہی ایک عورت رہا کرتی تھی کہ جس کے ماں باپ میں سے ایک ۔۔۔ جنات میں سے تھا ۔
یعنی سباء کی مشہور ملکہ ۔۔۔ ملکہ بلقیس ۔
(حدیث نبویؐ فی الکتاب العظمہ أز أبو الشیخ و إبن مردویہ بالروایہ حضرت أبوہریرۃؓ)
صرف ایک منٹ کے لیے امیجن کریں کہ کیا احساسات ہوں گے اس خاتون کے ۔۔۔
کہ جسے مدہم سی موم بتی کی روشنی میں اپنے پلنگ پر پڑا یہ رقعہ ملے کہ میں ۔۔۔
تم سے نکاح کر کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ۔۔۔ تمہیں اپنے ساتھ لے کر جانا چاہتا ہوں ۔