
حضرت مصعب إبن عمیرؓ
ایک بہت مشہور صحابی رسولؐ تھے ... حضرت مصعب إبن عمیرؓ ۔ان کا تعلق مکّہ کی ایلیٹ کلاس سے تھا ، ان کے والد بچپن میں ہی فوت ہو گئے اور چونکہ اکیلے بیٹے تھے اس لیے والدہ نے انہیں بہت ... ناز سے پالا تھا ۔اب ظاہر ہے ناز و نعم سے پلے مصعبؓ میں پھر بہترین پہننے اوڑھنے کا بھی شوق پیدا ہو گیا ۔صرف شام سے آیا ہوا کپڑا ، یمن سے آئے ہوئے جوتے ... اور ایسی ایسی پرفیومز کہ جو پورے مکّہ میں کہیں ملتی نہیں تھیں ۔یعنی کہ آج کی زبان میں وہ ... صرف
imported and exotic
برانڈز استعمال کرتے تھے ۔اب ان حالات میں رہنے سے آپ کا بول چال ، آپ کے اخلاق اور آپ کی زبان ... دل کو موہ جانے والی ہو گئی ۔اور اسی لیے ایک مرتبہ جب مصعبؓ نے نبی کریمؐ کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی تو پتہ چلا ...کہ آپؓ کے ہاتھ پر 75 سے زیادہ لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے ۔اب ان 75 میں سے ایک شخص بہت اہم ہے اور ان کے ساتھ ہوا ایک عجیب واقعہ کبھی نہ کبھی آپ نے ... ضرور سنا ہو گا ۔مصعبؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں بیٹھا لوگوں کو اسلام کی تعلیم دے رہا تھا کہ سامنے سے ...نیزہ اٹھائے ایک شخص تیزی کے ساتھ چلتا چلا آ رہا ہے ۔کسی نے میرے کان میں کہا کہ مصعب ! یہ عبدالاشہل قبیلے کا سردار ہے ۔مصعب کہتے ہیں کہ وہ میرے پاس آئے ... اور انتہائی سخت انداز میں کہا کہ تم ہمارے کمزور لوگوں کو بیوقوف بناتے ہو ؟آج کے بعد دوبارہ تم مجھے یہاں کبھی نظر نہ آؤ ۔میں نے انہیں کہا کہ آپ غصّہ کیوں ہوتے ہیں ؟ ایک مرتبہ بیٹھ کر سن تو لیں کہ میں آخر کہہ کیا رہا ہوں ؟مصعبؓ کہتے ہیں کہ حالانکہ ان کا چہرہ غصّے سے لال ہوا پڑا تھا لیکن پھر بھی ... وہ خاموشی سے میری بات سننے کے لیے ... بیٹھ گئے ۔اور جیسے جیسے میں قرآن پڑھتا گیا ویسے ویسے ان کے تاثرات بدلتے چلے گئے اور مجھے یوں لگا کہ جیسے بے اختیار ان کے مونہہ سے نکل گیا ہو ...مصعب ، کیا میں بھی مسلمان ہو سکتا ہوں ؟مصعب کہتے ہیں کہ میری خوشی کی تو کوئی انتہاء نہیں رہی اور میں نے انہیں کہا کہ جایئے ! پہلے نہا کر آیئے ، پھر میں آپ کو شہادت پڑھواتا ہوں ۔یہ واقعہ میں نے آپ کو عربی زبان کی کتاب مواقف الصحابہ فی الدعوٰۃ الی اللہ سے اردو ترجمہ کر کہ سنایا ہے لیکن جو چیز میں آپ کو واقعتاً بتانا چاہتا ہوں ۔وہ ہے مصعب کے ہاتھوں مسلمان ہونے والے اس سردار کا نام ... حضرت اسید إبن حضیرؓ جن کے متعلق رسول اللہؐ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا تھا کہ عائشہ ... نعیم الرجل أسید إبن حضیر ... یعنی عائشہ ! اسید إبن حضیر وہ آدمی ہے کہ جسے نعمتیں مل گئی ہیں ۔[یہ حدیث ایک اور عربی کتاب ، کتاب الرجال حول الرسولؐ ص 339 میں ہے]اور وہ نعمتیں کیا تھیں ؟ یہاں سے وہ واقعہ شروع ہوتا ہے کہ جو یقیناً آپ سب نے سنا ہو گا کہ اسید ...ایک رات بہت ہی خوبصورت قرأت میں سورۃ کہف کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک ... ان کا گھوڑا بدکنے لگا ۔اسید الرٹ ہو گئے ، محتاط ہو گئے کیوں کہ پاس ہی ان کا بچہ بھی سویا ہوا تھا تو سوچا کہ کہیں گھوڑا بچے کو ہی نہ کچل دے ۔آپ نے سورۃ کہف پڑھنی روک دی ۔تھوڑی دیر بعد پھر تلاوت شروع کی تو ایک بار پھر سے گھوڑا بدکنے لگا اور اس مرتبہ اسید دیکھتے ہیں کہ آسمان میں ایک عجیب بادل سا نظر آنا شروع ہو گیا ہے کہ جس کے پیچھے ...ایک چمکدار روشنی نظر آ رہی ہے حالانکہ ... اس وقت پورا ماحول رات کی تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا ۔[حوالہ حدیث صحیح بخاری ج 2 ، ص 750]وہ روشن چیز ایگزیکٹلی کیا تھی کہ جو اس رات اسید إبن حضیرؓ رات کے آسمان میں دیکھ رہے تھے ؟یا پھر اس سے بھی زیادہ اہم ایک سوال ... کہ وہ صرف تبھی نظر کیوں آئی کہ جب سورۃ کہف پڑھی جا رہی تھی ؟سورۃ کہف کا آسمان کے ان فینامیناز کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟سلام ، میرا نام فرقان قریشی ہے اور میں اپنے شوق اور اپنی محبت سے ... قرآن و حدیث ، قدیم تاریخ اور ماڈرن سائنس کی دنیا سے ...وہ نایاب علوم اکٹھے کر کہ آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں کہ جو ہمیں اس کائینات کو ...اور اس کائینات کے بنانے والے کی عظیم طاقت کو سمجھنے میں ... مدد دیتے ہیں ۔اور آج رات نو بجے ...میں ’’کائنات کے راز‘‘ سیریز کی چوتھی قسط ریلیز کر رہا ہوں کہ جس میں آسمان میں نظر آنے والے راستوں ...اور ان کے پیچھے موجود روشنیوں پر إن شاء اللہ ... ایک بہت خوبصورت اور علمی ڈسکشن ہونے والی ہے ۔