مسلمانوں کا سنہری دور

مسلمانوں کا سنہری دور

10 min read
Furqan Qureshi

آپ نے أکثر کتابوں میں ایک جملہ پڑھا ہو گا ’’مسلمانوں کا سنہری دور‘‘ ۔اس کا مطلب کیا ہوا ؟

اس کا مطلب ہے ساتویں صدی سے لے کر تیرہویں صدی تک کا وہ زمانہ ...

کہ جب دنیا بھر کا علم ، دولت اور طاقت ...

مسلمانوں کے پاس ہوا کرتے تھے ۔اب مزے کی بات یہ ہے کہ اس سے زیادہ عموماً کوئی بتاتا نہیں ہے ، کوئی ڈسکس نہیں کرتا ۔مثلاً علم کی بات کریں تو مسلمانوں کے پاس کیا کیا علوم ہوا کرتے تھے ؟

الفارابی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہو گا ؟ یہ دمشق میں رہنے والے ایک مسلمان سائنسدان تھے جنہوں نے موسیقی ...

اور آواز کی لہروں پر بہت زبردست کام کیا ہے ۔الفارابی نے ایک بانسری بنائی تھی جس کا نام تھا القانون ۔اب یہ بات بڑی زبردست ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس پر آپ کو یقین بھی نہ آئے لیکن ... تاریخ کی کتابوں میں یہ واقعہ موجود ہے ۔ایک مرتبہ الفارابی کے وقت کے امیر ، سلطان سیف الدّولہ نے اپنے دربار میں کچھ میوزیشنز ...

یعنی موسیقاروں کو بلایا اور ساتھ ہی الفارابی کو ابھی مدعو کیا کہ ذرا آپ بھی آ کر ان موسیقاروں کا ہنر پرکھ لیں ۔الفارابی آئے ... موسیقاروں نے اپنی دُھنیں بجانی شروع کیں اور جیسے جیسے وہ دھن بجاتے چلے گئے ، الفارابی کے چہرے پر ناگواری کے آثار ...

نمایاں ہوتے چلے گئے ۔جب موسیقار اپنی دھنیں بجا چکے تو الفارابی نے انہیں کھری کھری سنائیں کہ کیا تم لوگ اسے موسیقی کہتے ہو ؟اور پھر الفارابی نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے القانون نکالی ... اسے بجانا شروع کیا اور انہوں نے ٹوٹل تین دُھنیں بجائیں ۔پہلی دھن پر دربار میں موجود تمام لوگ ... ہنس پڑے ۔دوسری دھن پر تمام دربار والے ... رو پڑے ۔

اور تیسری دھن پر اسے سننے والے تمام لوگ وہیں اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے ہی ... سو گئے ۔اب مجھے نہیں پتہ کہ اس واقعے میں کتنی سچائی ہے اور کتنی نہیں لیکن اتنا تو میں ضرور جانتا ہوں کہ صدیوں بعد جرمنی میں ...اسی واقعے سے متاثر ہو کر

pied-piper

والی کہانی کی إختراع ہوئی تھی کہ جس میں محسور کر دینے والی بانسری بجانے والا ایک پراسرار سا آدمی ...

سارے شہر کے بچوں پر سحر طاری کر کہ انہیں اپنے ساتھ لے جاتا ہے ۔الفارابی کے علاوہ ایک مسلمان سائینسدان اور بھی تھے ، ابوریحان البیرونی ۔کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابوریحان ، وقت کے بادشاہ سلطان محمود غزنوی کے دربار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں ...

نارتھ پول کا سفر کرنے والا ایک تاجر آیا اور اس نے بتایا ...کہ جہاں سے میں ہو کر آیا ہوں وہاں کے لوگ ... جانوروں کی کھالیں پہنتے ہیں ، برف میں سوراخ کر کہ مچھلیاں پکڑتے ہیں ۔وہاں سفید رنگ کے ریچھ گھومتے ہیں اور گرمیوں میں وہاں سورج ...

کبھی غروب ہی نہیں ہوتا ۔یہ سن کر سلطان نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے ؟ اور اگر یہ ممکن ہے بھی تو وہاں کا شخص مسلمان کیسے ہو سکتا ہے ؟اور تب ... ابوریحان البیرونی کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ ایسا بالکل ممکن ہے ۔سورۃ کہف میں ذوالقرنین کا بھی تو واقعہ آتا ہے کہ جہاں ذوالقرنین گئے ، وہاں کے لوگوں پر ان کا سورج ...

کبھی غروب ہی نہیں ہوتا تھا ۔یعنی بیسکلی البیرونی نے الکہف کی 90 نمبر آیت کا مفہوم بتایا تھا ۔لیکن جس بات کی طرف میں آپ کو لانا چاہ رہا ہوں وہ البیرونی والے واقعے جتنی ہی زبردست ... اور الفارابی والے واقعے جتنی ہی

unbelievable

ہے ۔اور مزے کی بات کہ وہ ہے بھی سورۃ کہف والے ذوالقرنین ہی کے متعلّق ۔پچھلے ساڑھے چودہ سو سال سے مختلف محققّین اور ریسرچرز ... ذوالقرنین کے بارے میں اپنی اپنی تحقیق شیئر کر رہے ہیں ، جو کہ ساری کی ساری تو ظاہر ہے کہ میں یہاں نہیں لکھ رہا لیکن پچھلے چند سال سے ...ایک نئی تھیوری نے اس واقعے میں دلچسپی رکھنے والوں کی توجّہ اپنے اوپر ... ایک دم فوکسڈ کر کہ رکھی ہوئی ہے ۔کہ ذوالقرنین کا وہ سفر درأصل ...

کبھی اس دنیا کا تھا ہی نہیں ۔بلکہ انہوں نے آسمان کے راستے استعمال کرتے ہوئے کسی اور ہی دنیا کا ... سفر کیا تھا ۔اب ذوالقرنین کے واقعے پر ویسے تو گیارہ قسطوں کا میں پورا ایک سیزن بنا چکا ہوں لیکن ...

اس سیزن کی ساتویں قسط کے اندر میری ڈسکشن میں ایک چھوٹی سی ... لیکن ایک بڑی ہی زبردست بات بھی زیر بحث آئی تھی ۔اور وہ یہ کہ جب ذوالقرنین اس جگہ پہنچے کہ جہاں سورج سے بچنا ناممکن تھا ... تو وہاں انہوں نے ریت میں ہڈیوں کا ایک ڈھیر پڑا دیکھا تھا کہ جو وہاں ...ان سے پہلے آنے والے لوگوں کی تھی ۔اور آج ...

آج رات ریلیز ہونے والی قسط کے اندر جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنے والا ہوں وہ ...وہ شاید الفارابی اور البیرونی کے زمانے کی باتوں جیسی ایک بات ہے ۔انتہائی دلچسپ ... اور

unbelievable

حد تک حیران کن ۔ایک ایسی بات کہ جس پر ڈسکشن ... صرف گولڈن ایج آف اسلام کے سکالرز ہی کر سکتے تھے ۔