
پانی
اس پوسٹ میں آپ جو کچھ پڑھنے والے ہیں ...
وہ تقریباً دس گھنٹوں کی محنت ...
اور اینتھروپالوجی ، یعنی انسان کی سٹڈی پر لکھی گئی درجن بھر کتابوں سے ڈھونڈ کر نکالی گئی ... معلومات ہیں ۔آج سے تقریباً دو سو سال پہلے کی بات ہے کہ عراق کے شہر نینویٰ میں ... ایک آرکیالوجسٹ یعنی آثار قدیمہ ڈھونڈ کر نکالنے والے ایک شخص کو ... مٹی کی کچھ تختیاں ملی تھیں ۔مٹی کی تختیاں یعنی
clay tablets
... ان تختیوں پر قدیم نینویٰ زبان میں تین ہزار سال پرانی ... ایک عبارت لکھی ہوئی تھی ۔’’جب اونچے آسمان کا نام نہ تھا اور جب نیچے کوئی زمین نہ تھی ۔ نہ کوئی جھاڑی تھی ، نہ کوئی جھونپڑی تھی اور نہ ہی کوئی دلدل تھی تب ... صرف پانی تھا کہ جس میں خدا کا حکم آیا‘‘ --
’’The Tablets of Enuma Elis --A.H:1849‘‘
اگر آپ یہ پوری ایک ہزار لائنز کی عبارت پڑھیں تو آپ کو کسی بھی چیز کی تخلیق سے پہلے ... پانی کی تخلیق کا ذکر ملے گا ۔نینویٰ کے رہنے والوں سے بھی کوئی دو ہزار سال قبل عراق ہی میں ... ایک اور بڑی تہذیب گزری ہے جن کا آپ نے نام بھی سنا ہو گا ...
sumerians
۔کھدائیوں کے دوران ان کی بھی لکھی ہوئی مٹی کی کچھ تختیاں ملی ہیں جن میں انہوں نے اپنی تعلیمات بتائی ہیں کہ
’’nammu‘‘
... نامی ایک قوّت تھی کہ جو ہمیشہ سے تھی اور اس نے ... پانی کے ایک بہت بڑے ذخیرے سے زمین اور آسمان بنائے ۔پھر شاید تاریخ کی سب سے مشہور تہذیب قدیم مصری ... وہ بھی اپنے اہراموں پر لکھی عبارات میں بتاتے ہیں ... کہ
’’nun‘‘
نامی ایک عظیم طاقت نے ایک بہت بڑے طوفانی سمندر سے زمین ... اور آسمان بنائے اور وہ سمندر ... مکمل اندھیرے میں تھا ۔(بائی دا ویز یہ
nammu
اور nun
جیسے نام ، سمیرین اور قدیم مصری زبانوں کے الفاظ ہیں جن کا مطلب خدا ہوتا ہے)پھر قدیم یونانی تہذیب کہ جس میں ارسطو ، سقراط اور افلاطون جیسے بڑے نام گزرے ہیں وہ لوگ بھی ... ایک عظیم کالے سمندر اوکیانوس کی بات کرتے ہیں کہ جس سے زمین اور آسمان بنے ۔اس کے بعد چائینہ کی داؤئیسٹ مائتھالوجی جس میں وہ لوگ بھی ... اپنی کتابوں میں ایک ایسے خدا کا ذکر کرتے ہیں کہ جس نے عظیم پانیوں کو علیحدہ کیا اور پہاڑوں کو ... ان کی جگہ پر رکھا ۔پھر ویسٹ ایفریقہ کی
mande
اور سینٹرل ایفریقہ کی
yuruba
مائتھالوجی دونوں ہی ... شروع سے قائم ایک عظیم خدا کی موجودگی کا ذکر کرتے ہیں کہ جس نے پانی سے تخلیق کی ۔امیرکہ میں صدیوں سے آباد ریڈ انڈئینز کے قبائل کہ جن کا باقی دنیا کے لوگوں سے رابطہ ... شاید بہت ہی کم ہوا ہے وہ لوگ بھی ...
شروع میں موجود ایک عظیم پانی کا ذکر کرتے ہیں کہ جس سے زمین و آسمان وجود میں آئے اور تخلیق کا یہ سارا عمل ... سات دن تک چلتا رہا ۔اور پھر آج ... دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور ہمارا اپنا دین اسلام ...
دیکھیئے کہ وہ سورۃ ھود کی ساتویں آیت میں کیا کہتا ہے ؟وہ اللہ ہے کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں تخلیق کیا اور اس کا عرش ... پانی پر تھا (ھود 11:07)میں نے آپ کو پچھلے چھ ہزار سال پر پھیلے اپنے وقت کے بڑے بڑے ادیان ... اور ان میں دیئے گئے پیغام کے متعلّق بتایا ہے ۔اور اب میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ کو ان سب میں ...
کیا چیز مشترک نظر آئی ؟دو چیزیں مشترک ہیں ... پہلی تو ایک ایسے خدا کا وجود کہ جو ہمیشہ سے تھا اور دوسرا ... پانی ۔آخر ایسا کیا ہے پانی میں کہ اس کا ذکر ہر مذہب اور ہر تہذیب میں ملتا ہے ؟سب سے قدیم تخلیق ... پانی ... آخر کون کونسے راز چھپے ہیں ان پانیوں میں ۔